31 جنوری 2014 - 20:30
لبنان، فریڈیم پارٹی اور حزب اللہ کے درمیان تعاون کا معاہدہ

لبنان میں میشل عون کی فریڈیم پارٹی اور حزب اللہ لبنان نے تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق فریڈم پارٹی کے سربراہ میشل عون نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حزب اللہ کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ کیا ہے اور سعد حریری کی پارٹی المستقبل بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم پارٹی حزب اللہ اور المستقبل مل کر لبنان کو ان سخت حالات سے نکال سکتی ہیں۔ میشل عون نے لبنان کے حالات پر شام کے بحران کے منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  تمام لبنانی گروہوں کو اس مسئلے پر ذمہ داری کا ثبوت پیش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بشار اسد کو بدستور قومی سطح پر عوامی حمایت حاصل ہے اور اگر وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو قوی امکان ہے  وہی کامیاب ہوں گے۔

.......

/169